انا للہ وانا الیہ راجعون: بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی


جہانیاں( اردو آفیشل27 جولائی 2017)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے بہنو ئی مخدوم نذیر احمدشاہ ہاشمی انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ جہانیاں کے نواحی علاقہ مخدوم رشید میں ادا کی گئی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی (جمعہ کو) جامع مسجد حقانیہ مخدوم رشید میں ہو گی.

 

مرحوم کی وفات پرگورنر پنجاب رفیق رجوانہ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خوراک سکندر بوسن،ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر،عبدالغفار ڈوگر،جاوید علی شاہ،سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا،حاجی احسان الدین قریشی،ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن راؤ سعادت علی خان،چوہدری خلیل احمد گھمن،چوہدری خالد جاوید آرائیں،حکیم عبدالمجید سلیمانی،محمد عارف سعید،خالد محمود بھٹی،حسیب خالد جوئیہ،مہر مرتضیٰ ٹینڈا،چوہدری منظور واہلہ،مظفر نذیر واہلہ،چوہدری اکرم رفیق،صدر بار ایسوسی ایشن جہانیاں چوہدری سعید اقبال گورایہ،سیکر ٹری بار ملک افتخار الحسن میتلا،سابق صدر بار محمد لطیف خان خٹک،محمد امین خٹک،چوہدری عبدالرحمن سنگھیڑا اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے.