سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر اور ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے اور صرف متعلقہ افراد کو ہی سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاناما کیس کے لیے بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے 10 جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے 17 جولائی کو سماعت کی اور پھر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاناما کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔