نارروال (اردو آفیشل) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش، زچہ و بچہ خیرت سے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ موضع فتح پور تحصیل پسرور کے رہائشی محمد سلیم کی اہلیہ 24 سالہ اقصیٰ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال لایا گیا جہاں پر بیک وقت اس نے چار بچوں کو جنم دیا جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ محمد سلیم نے کہاکہ اقصیٰ نے پہلے ہی سال ڈھیر سارے بچوں کا تحفہ دے کر خوش کردیا۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال کی گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر عائشہ فرخ باجوہ، لیڈی ڈاکٹر رابعہ اور لیڈی ڈاکٹر ناصرہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چار بچوں کی پیدائش پہلا واقعہ ہے، یہ ایک پیچیدہ کیس تھا اور عموماً اس طرح کے کیس آپریشن کے ذریعے ہوتے ہیں لیکن میں اور میری ٹیم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسے نارمل طریقہ سے ڈیلیور کیا۔زچہ اقصیٰ بی بی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شادی کے پہلے سال ہی اس کا گھر خوشیوں سے بھردیا ہے، اس نے بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے باہمی امداد خواجہ محمد وسیم بٹ اور دیگر عملہ کا شکریہ ادا کیا