اسلام آباد (اردوآفیشل اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جولائی۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف سالانہ پونے 12 کروڑ روپے مریم صفدر کو دیتے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 4 سال میں 16 چیکوں کے ذریعے 47 کروڑ 30 لاکھ روپے وزیر اعظم کے اکاﺅنٹ سے مریم صفدر کو ملے۔ پاناما الزمات کی زد میں گھرے وزیر اعظم انکشافات سے قبل اور بعد میں باقاعدگی سے صاحبزادی کو رقم دیتے رہے۔
وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم صفدر کا موقف رہا ہے کہ وہ اپنے والد کے زیر کفالت نہیں تاہم ان کے والد نواز شریف انہیں لگ بھگ 1 کروڑ روپے ماہانہ دے رہے ہیں۔اس سے قبل سال 2014 میں ساڑھے 9 کروڑ روپے بذریعہ چیک مریم صفدر کو ملے۔وزیر اعظم کا بیٹی سے محبت کا والہانہ اظہار سال 2015 میں بھی نظر آیا۔ وزیر اعظم نے مریم صفدر کے نام 27 کروڑ 20 لاکھ روپے کے چیک کاٹے۔پاناما انکشافات کے سال 2016 میں نواز شریف نے مجموعی طور پر 8 کروڑ 70 لاکھ روپے دیے۔اسی طرح سال 2017 میں اب تک نواز شریف 1 کروڑ 90 لاکھ کے چیک مریم کے نام لکھ چکے ہیں۔