دوسرا بم دھماکہ ، پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی


بنوں (نیوز ڈیسک) بنوں میں بم دھماکے کے باعث 2 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بم ایک کھلونے میں نصب کیا گیا تھا۔ بم پھٹنے کے باعث وہاں موجود 2 بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے علاوہ سوات میں کار کھائی میں جاگری ،حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مالم جبہ میں کار گہری کھائی میں جا گری ،جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد میں 4موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 2افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد مینگورہ سے مالم جبہ آرہے تھے۔