حنیف عباسی پر الزامات لگانے پر عدالت نے شیخ رشید کو طلب کر لیا


حنیف عباسی پر الزامات لگانے پر عدالت نے شیخ رشید کو طلب کر لیا
اُردو آفیشل۔ مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی پر الزامات لگانے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو طلب کر لیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی پر منشیات فروشی کا الزام لگایا جس پر لیگی رہنماء نے اُنہیں 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تاہم معیاد پوری ہونے پر معاملے کو عدالت لے گئے ۔ نوٹس کے متن میں حنیف عباسی نے موقف اپنایا کہ بے بنیاد الزام لگانے کی وجہ سے اُن کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ۔
حنیف عباسی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اگست کو طلب کرلیا۔