زکوة چور پیسہ گول! سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ عمران خان رسیداں نکالو رسیداں۔


سلام آباد (اُردو آفیشل تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء): پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی منی ٹریل غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان نے منی ٹریل سے متعلق اپنا جواب جمع کروایا جس میں انہوں نے منی ٹریل نہ ہونے کا تحریری اعتراف کیا۔ جواب میں بتایا گیا کہ عمران خان نے 1971سے1988تک مختلف معاہدوں کے تحت کاؤنٹی کرکٹ کھیلی۔

تمام ادائیگیاں ٹیکس کٹوتی کے بعد ہوئیں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔1977سے1979تک کیری پیکر سیریز سے سالانہ پچیس ہزار ڈالرز ملتے تھے ۔سفری الاﺅنس اور انعامات کی رقم معاہدوں سے الگ تھی۔ کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے وقت ملازمت کی میعاد کا ریکارڈ بھی نہیں۔ععمران خان کے پاس اپنے اس کیرئیر کا بیس سالہ ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ جواب میں بتایا گیا کہ لندن فلیٹ1984میں مورٹگیج کروایا ۔ جس کے لیے 61ہزار پاؤنڈز کی رقم ابتدائی طور پر ادا کی۔ فلیٹ کی قیمت ایک لاکھ17ہزار پاؤنڈز تھی۔ فلیٹ کی رقم 68ماہ میں ادا کی گئی۔ اپنے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے منی لانڈرگ نہیں کی۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کی جانب سے جواب ان کے وکیل نعیم بخاری نے جمع کروایا ۔