نواز شریف دو تین روزمیں استعفیٰ دے دینگے،عارف علوی کا بڑا دعویٰ


نواز شریف دو تین روزمیں استعفیٰ دے دینگے،عارف علوی کا بڑا دعویٰ
اُردو آفیشل۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا پاناما کیس میں عوام ہر مرحلے میں عمران خان کیساتھ رہے ،جے آئی ٹی نے دلیری سے کام کیا ،نوازشریف دو تین روز میں استعفیٰ دینگے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا نواز شریف کو 7 موقع ملے لیکن وہ الزامات غلط ثابت نہیں کر سکے ،شریف فیملی کو پاناما کیس میں نواز شریف خود لائے اوروزیراعظم نے قوم کے سامنے جھوٹ بولا کہ کرپشن نہیں کی ،ان کا کہنا تھا معاملہ نواز شریف کے استعفیٰ سے بڑھ کر کریمنل بن گیا نواز شریف ہٹیں تو اداروںکی کارکردگی بہتر ہو گی،عارف علوی نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بہت سے لوگ رابطے میں ہیںپیپلزپارٹی خوف کے مارے سندھ سے نیب ختم کرنا چاہتی ہے ۔