عمران خان نے سپریم کورٹ میں منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا اعتراف کر لیا،کاؤنٹی کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ نہیں ہے،عمران خان
اُردو آفیشل۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لندن فلیٹس سے متعلق منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا تحریری اعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لندن فلیٹس سے متعلق کیس میں عمران خان نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس مکمل منی ٹریل نہیں ہے لیکن انہوں نے کسی قسم کی منی لانڈرنگ بھی نہیں کی۔
وکیل نعیم بخاری کے ذریعے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے لندن فلیٹ کاﺅنٹی کرکٹ کھیل کر خریدا تھا۔ میں نے 1971 سے 1988 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی کاﺅنٹی کرکٹ کی انتظامیہ 20 سال سے زائد کا ریکارڈنہیں رکھتی اس لیے کاؤنٹی کھیلنے اور آمدن کاریکارڈدستیاب نہیں ہے جبکہ ملازمت کے شیڈول کا ریکارڈ بھی نہیں ہے ۔ کیری پیکر کرکٹ کھیلنے سے 75 ہزارڈالر ملے اور نیو ساؤتھ ویلز میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنے کے 50 ہزارڈالرملے۔
انہوں نے اپنے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ لندن فلیٹ 1984 میں مورگیج کرایا جس کی ابتدائی رقم 61 ہزارپاؤنڈاداکی گئی جبکہ فلیٹ کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ تھی۔ مورگیج 20 سال کیلئے تھی لیکن رقم 1989 میں 68 ماہ میں اداکی۔