شیخ رشید نے مریم نواز کے حق میں ایسا بیان ڈیا سن کرہر کوئی ہکا بکا رہ گیا
اُردو آفیشل۔ پاکستان سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاہے تاہم اس صورت حال میں پاکستان تحریک انصاف اور حکمران جماعت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہمدوسری جانب شیخ رشید نے میڈیا پر مریم نواز کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کر دیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں شیخ رشید گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران پروگرام کے اینکر کی جانب سے بی ایم ڈبلیو گاڑی کا ذکر چھیڑ ا گیا لیکن شیخ رشید نے یہ کہہ کر بات ختم کر دی کہ ’میں بیٹیوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا ،مریم میری بیٹی ہے اور میں بچیوں کا نام نہیں لیتا۔‘شیخ رشید نے پروگرام کے دوران کہا کہ جس دن فیصلہ آئے گا اس ہی رات کو ہم اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے ۔