٣٥ سال کا ساتھ ختم، نواز شریف کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا۔


اسلام آباد(اردوآفیشل تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم سے اپنی 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ممکنہ نااہلی سے قبل ان کے سب سے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نے ان سے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اتوار کے روز پریس کانفرنس کرکے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔

تاہم چوہدری نثار پارٹی کو خیر آباد نہیں کہیں گے۔ چوہدری نثار وزرات سے استعفیٰ دینے کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے اور قومی اسمبلی میں پچھلے بینچوں پر براجمان رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کیمطابق نوازشریف سے وفاداری نبھائی کبھی بھی سبکی نہیں ہونے دی۔ تاہم اب وزیراعظم ناپختہ ذہنوں میں گھرچکے ہیں۔ ناپختہ لوگوں نے وزیراعظم کو ان حالات سے دوچار کر دیا ہے۔ چودھری نثارکو ایک ماہ سےمشاورت سے باہر رکھا گیا۔ چودھری نثار نے وزیراعظم کو قوم سے خطاب اور جے آئی ٹی میں پیشی سےروکا تھا تاہم ان کی ایک نہ سنی گئی۔