جب فیصلہ آجاۓ تو مجھے جگا دینا… شیخ رشید کمرہ عدالت میں خراٹے لیتے رہے.


اسلام آباد (اُردو آفیشل اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کمرہ عدالت میں خراٹے لیتے رہے۔ بدھ کو پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نیند کے مزے لوٹتے رہے ،ْخراٹے لینے پر انہیں ہلا کر اٹھایا گیا ،ْکمرہ عدالت میں شیخ رشید کے علاوہ نذر محمد گوندل، فیصل کریم کنڈی بھی نیند کے مزے لیتے رہے۔ یاد رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف ،ْجماعت اسلامی کے علاوہ شیخ رشید بھی فریق ہیں جنہوں نے سماعت کے پہلے روز اپنے دلائل مکمل کئے۔