لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارئیت کا منہ توڑ جواب،وزیراعظم کا پاک فوج کی جوالی کاروائی پر خراج تحسین


لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارئیت کا منہ توڑ جواب،وزیراعظم کا پاک فوج کی جوالی کاروائی پر خراج تحسین
اردو آفیشل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاک آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے ایل او سی پر بھارتی جنگی جارحیت کی بھی بھرپور مذمت کی ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے اور انہوں نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے بلنددرجات کے لئے دعابھی کی ہے۔ وزیر اعظم نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں اور عام شہریوں کے غمزدہ خاندانوں سے اظہارافسوس کیا ہے۔ وزیراعظم کا دشمن کوبھرپور جواب دینے پرپاک فوج کوخراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے اپنے خطاب میں بھارتی جنگی جارحیت پر جاندار مئوقف نہیں اپنایا اور نہ ہی شہریوں کے شہادت پر بھارتی فوج کی مذمت کی۔