سزائے موت کے مجرم کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا


ملتان(اردو آفیشل نیوز ڈیسک) ملتان میں سزائے موت کے مجرم کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، طارق نے 2004 میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم رشید کے رہائشی دودھ فروش طارق اقبال نے2004 میں نیو ملتان پولیس کے علا قے میں محمد اشرف نامی شخص کی بیوی اختری بی بی کو دوران ڈکیتی چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
جس کے بعد مجرم طارق اقبال کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرم کی رحم کی اپیل 30 جون 2017 کو مسترد ہونے پر بلیک وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ جب کہ جیل حکام کی جانب سے پھانسی تفصیلات کے مطابق ملتان میں سزائے موت کے مجرم کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، طارق نے 2004 میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم رشید کے رہائشی دودھ فروش طارق اقبال نے2004 میں نیو ملتان پولیس کے علا قے میں محمد اشرف نامی شخص کی بیوی اختری بی بی کو دوران ڈکیتی چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ جس کے بعد مجرم طارق اقبال کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرم کی رحم کی اپیل 30 جون 2017 کو مسترد ہونے پر بلیک وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ جب کہ جیل حکام کی جانب سے پھانسی کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کے بعد طارق اقبال کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ گذشتہ روز مجرم کی اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی کروا دی گئی تھی۔ جیل انتظامیہ نے مجرم طارق اقبال کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کے بعد طارق اقبال کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ گذشتہ روز مجرم کی اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی کروا دی گئی تھی۔ جیل انتظامیہ نے مجرم طارق اقبال کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔