پی ٹی آئی میں خواتین کے ساتھ کیا شرمناک سلوک کیا جاتاہے ؟ ناز بلوچ نے یہ کیا کہہ دیا جان کر شیطان بھی شرما جائے


کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سابق نائب صدر ناز بلوچ نے اپنے اوپر پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کارکنوں خصوصا خواتین کی کوئی عزت نہیں انہیں دھکے دیئے جاتے ہیںیوتھ اور خواتین کو پارٹی عہدوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر
دبئی میں فنڈنگ کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے میر ی اگر پی ٹی آئی میں اہمیت نہ ہوتی تو ایک ہفتہ قبل پارٹی کے چیئرمین عمران خان عارف علوی کو یہ ہدایت نہ دیتے کہ ناز بلوچ کی ناراضگی دور کی جائے وہ ہماری بہترین ورکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو کراچی میں موجود چار کے ٹولے نے کہیں کا نہیں چھوڑا یہ چار کا ٹولہ پارٹی کے نام پر فنڈ کھاتا ہے کبھی ایک کراچی کا صدر بنتا ہے تو کبھی دوسرا صدر بن جاتا ہے۔ناز بلوچ نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے پہلے عمران خان کرتے تھے مگر اب پارٹی پالیسی کوئی اور بناتا ہے، چار پانچ جماعتیں تبدیل کرنے والے لوگوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا جارہا ہے جس کی وجہ سے کارکن ناراض اور تحریک انصاف ختم ہورہی ہے۔ مجھے عمران خان سے کوئی گلہ نہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اپنی ہی پارٹی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف ختم ہوتی جارہی ہے۔ ناز بلوچ نے کہا کہ دوسری پارٹیوںسے آنے والے لوگ پوچھتے ہیں ناز بلوچ کون ہے اور شاید وہ کوئی عام کارکن ہے، میں تحریک انصاف کی عام کارکن تھی اور ہمیشہ پارٹی کے لیے اصولوں کے عین مطابق کام کیا اس لیے پارٹی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن بھی لڑا۔