پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج اداروں کی عزت اور حفاظت کی بات کر رہا ہے ٗمریم اور نگزیب


وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ اور سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج اداروں کی عزت اور حفاظت کی بات کر رہا ہے ٗتین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے ٗعمران خان خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا

کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں ٗعمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ٗسپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی۔ ایک بیان میں وزیرمملکت مریم اور نگزیب نے کہاکہ اداروں کو گالی دینا والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زکواۃ کے پیسے پے منی لاؤنڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہےانہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج سپریم کورٹ کی حفاظت کی بات کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے ورکرز آپ کی اصلیت جان کر دوسری پارٹیز میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ جو اپنے ورکرز کے ساتھ کر رہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تحریک انصاف تو کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ساری قوم دیکھ رہی ہے ٗآپ ایک چور ، جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں۔