سابق وزیر اعلیٰ کے گھر صف ما تم بچھ گئی ، فضا سو گوار


کوئٹہ(اردو آفیشل )ذوالفقار بھوتانی کی زوجہ بقضائے الہٰی انتقال کرگئیں۔ مرحومہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی بھابھی تھیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی بھابھی اور ذوالفقار بھوتانی کی اہلیہ کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے

۔ اپنے ایک تعزیت بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔