وہ چیزیں، خصوصیات جن پرپاکستانیوں کو فخر ہوناچاہیے

news-1441272854-5262

اسلام آباد(روزنامہ۔۔۔۔۔03ستمبر 2015)بین الاقوامی میڈیا مسلمانوں کو بالعموم اور پاکستان کو بالخصوص بے جا تنقید کا نشانہ بنانارہتاہے لیکن پاکستانی قوم اور ملک میں کئی باتیں ایسی ہیں جو متعصب میڈیا کبھی بھی نہیں بتاتا،ایسی ہی چند چیزیں یہ ہیں جن میں پاکستان اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ خوبصورت پہاڑی سلسلے آئیے روز کئی مغربی ممالک اپنے شہریوں کو پاکستان کی جانب سفر کرنے سے منع کرتے ہیں اوریہ لوگ اپنے شہریوں کو انتہائی خوبصورت مناظر دیکھنے سے محروم کرتے ہیں۔پاکستان میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوواقع ہے جبکہ پاکستان کے پہاڑی سلسلے دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔وادی کاغان اور سوات دنیا کے انتہائی خوبصورت مقامات میں سے ایک ہیں۔ اپنے اوپر تنقید صبح سے لے کر شام تک ہم ہر پاکستانی کو ہمیشہ شکایت کرتے ہوئے پاتے ہیں۔ بیشتر لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں یہ نہیں ہے، وہ نہیں ہے، یہ کمی ہے وغیرہ لیکن کبھی بھی کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ ہمارے پاس کیا ہے۔دنیا میں شاید ہی ایسے لوگ ہوں جو ہر وقت اپنے اوپر تنقید کرتے ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن وسائل کی مساوی تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ مزاح سے بھرپور قوم پاکستانی قوم میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ انتہائی برے حالات میں بھی مزاح سے بھرپور رہتی ہے۔اگر کسی میچ میں ہمیں شکست ہوجائے تو ہم اس شکست کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت میں شکست کو بہت برے طریقے سے دیکھا جاتا ہے۔ماضی میں ہونے والے متعدد کرکٹ میچ میں یہ باتیں واضح ہیں۔ کلکتہ ٹیسٹ میں جب بھارت کی ٹیم شکست سے دوچار تھی تو بھارتی تماشائیوں نے سٹیڈیم میں آگ لگادی تھی جس کی وجہ سے تمام سٹیڈیم کو خالی کروا کر میچ مکمل کیا گیا تھا اور بھارت کی شکست ایک خالی سٹیڈیم نے دیکھی تھی۔ انتہائی مشکل چیزوںکا آسان حل پاکستانی قوم میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ حالات میں بھی دلچسپ حل ڈھونڈ لیتی ہے۔ ہمارے مکینیکوں، کاریگروں اور طالب علموں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ مشکلات کا حل ڈھونڈ لیتے ہیں۔ محلے کی دکان سے ادھار مل جاتا ہے اگر ہمیں اپنے محلے کی دکان سے کچھ خریدتے ہیں اور پیسے کم ہوں تو ہمیں وہاں سے ادھار مل جاتا ہے جبکہ دنیا کے بڑے بڑے سٹوروں میں یہ سہولت میسر نہیں ہے۔ اللہ پر ایمان اور امید کا دامن ہماری قوم میں یہ بات کوٹ کوٹ کر بھری ہے کہ ہر کام میں اللہ کی بہتری ہے اور اگر ہم مشکل وقت میں گھر جائیں تب بھی ہمارا یہ ایمان کبھی نہیں ڈولتا جس کی وجہ سے ہم امید کا دامن تھام کر رکھتے ہیںجبکہ دنیا کی کسی اور قوم میں ایسا نہیں ہوتا۔ لٹیروں کو بھی کھلے دل سے قبول کرتے ہیں یہ بات سب جانتے ہیں کہ ’گوروں‘ نے برصغیر پر سوسال تک حکومت کی اور اس دوران ہماری دولت کو برے طریقے سے لوٹا لیکن آج بھی ہم ان سے انتہائی اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔