اپوزیشن لیڈر نے پیٹرول کے نرخ 40 روپے کرنیکا مطالبہ کردیا

news-1441278742-7009

اسلام آباد(روزنامہ ۔۔۔۔۔03ستمبر 2015)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 40روپے ہونی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے پٹرول کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو جانا چاہیے ،اس لیے پٹرو ل کی قیمت 40روپے ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 45روپے ٹیکس عائد کردیاہے ،حکومت پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے سالانہ 9سو ارب روپے لے رہی ہے ۔خورشید شاہ کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اپوزیشن کے دور میں لیوی کو جگہ ٹیکس کہتے تھے لیکن اب حکومت نے جگا ٹیکس پر بھتہ لگا دیا ہے ۔

دلچسپ عنوان
  چھٹی والے دن تو برطانیہ میں کوئی فون بھی نہیں اٹھاتا، لیکن آپ نے دستاویزات کی تصدیق کیسے کروائی؟ ججز شریف خاندان کے جعلی دستاویزات پر برس پڑھے.