اسلام آباد(روزنامہ ۔۔3ستمبر/2015آن لائن)چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں لڑکیوں کیلئے سہولیات دیکھ کر شرم آتی ہے،بچوں کو لیپ ٹاپ دینے سے تعلیمی معیار نہیں بنتا،پاکستان میں سیاستدانوں نے تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی۔بلوچستان میں تعلیمی صورتحال سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کا تعلیم کی طرف رحجان پڑھ رہا ہے،بلوچستان کے لوگ نہیں علاقے پسماندہ ہیں،بلوچستان میں سکول جانے والی بچیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،صوبے میں تعلیم پر پہلے سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات پر تنقید برداشت کرنے کو تیار ہوں،حکومت کو چائلڈ لیبر کے خاتمے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔چارسدہ،ایبٹ آباد اور صوابی میں بہتر تعلیمی سہولیات میسر نہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے200جعلی اساتذہ کو فارغ کرکے اچھا اقدام اٹھایا