جنرل راحیل شریف نے پانچ مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

news-1441195443-5392

راوالپنڈی (روزنامہ ۔۔2ستمبر2015)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پانچ مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت کی سزا تھی ، چھٹے دہشتگرد کو عمر قید کی سزا دی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ دہشتگرد بنوں جیل توڑنے ، کوئٹہ میں فرقہ وارانہ دہشتگردی ،کراچی میں پولیس آفسراور لاہور میں وکیل کے قتل ،لڑکیوں کے سکول اور خیبر میں پولیوٹیم پر حملے میں ملوث ہیں۔جن دہشتگردو ںکی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ان میںصابر شاہ ، اسد علی ،حافظ عثمان ، طاہر اور فتح خان شامل ہیں جبکہ دہشتگردوں کی معاونت پر قاری امین کو عمر قید کی سزا دی گئی ۔