چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے منسٹر فدا حسین کا ایئرپورٹ حکام سے غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر چھترول کردی


چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے منسٹر فدا حسین کا ایئرپورٹ حکام سے غیر مناسب رویے کانوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ طلب کر لیا ہے.

وزیر سیاحت گلگت بلتستان بڑی مشکل میں پھنس گئے،ایئرپورٹ حکام سے بدتمیزی اور دھکے دینا وزیر کو مہنگا پڑ گیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نے وزیر فدا حسین کے غیرمناسب رویے کا نوٹس لے لیاہے اور وزیرسیاحت گلگت بلتستان فدا حسین اور ایئرپورٹ انچارج کولاہور رجسٹری طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پروزیر کی ارائیول انچارج سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا ہے اور انہیں 17نومبر کو سپریم کورٹ پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرسیاحت گلگت بلتستان فدا حسین نے فلائٹ کینسل ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے ایئرپورٹ حکام سے غیر مناسب رویہ اختیار کیا تھا اور ارائیول انچارج کو دھکے بھی دیے جس پر ارائیول انچارج گرتے گرتے بچے تھے۔
سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں نے وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل ورکرز نے اس عمل کی بھرپور مذمت کی۔تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے وزیر فدا حسین کے غیرمناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کو لاہور رجسٹری طلب کر لیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=MOMhecnu0Ow