تقریب حلف برداری میں خاتون اول کی خصوصی انٹری، جنرل قمر باجوہ کا بشریٰ بی بی کو سلیوٹ


تقریب حلف برداری میں خاتون اول کی خصوصی انٹری، جنرل قمر باجوہ کا بشریٰ بی بی کو سلیوٹ!

18 اگست کو ایوان صدر میں وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر عمران خان کی زوجہ محترمہ بشریٰ بی بی تقریب شروع ہونے سے دس منٹ قبل ایوان میں تشریف لائیں. خاتون اول نے اس خاص موقع پر سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا. سفید انگوٹھی، سفید تسبیح، سفید نیل پالش، ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی تھی. تاہم ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ کی غیر موجودگی میں نئی خاتون اول بشریٰ بی بی کا خیر مقدم ایوان کے عملے کی خواتین اور صدر مملکت کے اے ڈی سی نے کیا.

بشریٰ بی بی کے احترام میں اگلی صف میں موجود مہمان کھڑے ہوگئے، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے کھڑے ہو کر سلیوٹ کیا اور انھیں ہدیہ تبریک پیش کیا. جنرل باجوہ کی اہلیہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے بشریٰ بی بی سے مصافحہ کیا اور انھیں مبارکباد دی. مزید عمران خان کی تقریب حلف برداری کے دوران خاتون اول بشریٰ بی بی آنکھیں بند کر کے ورد بھی پڑھتی رہیں.

جب تقریب ختم ہوئی تو میڈیا کے سوالوں کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا الله پاک نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، آج میں خوش نہیں بلکہ ڈری ہوئی ہوں، عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے، انشاءاللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گیں. انکا کہنا تھا کہ اقتدار کی کرسی آنی جانی چیز ہے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ غیر ضروری پروٹوکول سے آزاد اس طرح کی طرز حکمرانی میں عوام کی فلاح و بہبود ہوگی. عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے اور ملک میں صحت و تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے. مزید یہ کہا کہ آج کا دن پاکستانی عوام کے لیے بہت خوشی کا دن ہے، میں نے پاکستانیوں کی بہتری اور اس دن کے لیے بہت دعائیں کیں ہیں، الله پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے.