عمران خان نہ وزیراعظم ہائوس، نہ ہی پنجاب ہائوس اور نہ ہی منسٹر انکلیومیں بلکہ وزیراعظم بننے کے بعد کس فوجی افسر کے گھر میں رہیں گے، اعلان ہوگیا


پاکستان کی معروف ترین موجودہ پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کے مکان نمبرایک میں رہیں گے،میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا،، عمران خان آئے تو دھکے پڑے ہیں، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے.

بروز جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پرائم منسٹرہا ئو س کی کالونی میں عمران خان کےلیے گھر تیار ہوگیا ہے، عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کے مکان نمبرایک میں رہیں گے، میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا، یہ رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری کی ہے اور مکان کی سیکیورٹی کلیرنس کرلی گئی ہے۔