سینئر معروف صحافی حامد میر نے جیو اور جنگ گروپ سے جدائی کرڈالی


اسلام آباد: سینئر معروف صحافی حامد میر نے جیو اور جنگ گروپ سے جدائی کرڈالی، حامد میر 17 برس تک جیو اور جنگ گروپ سے وابستہ رہے، سینئر صحافی نے جی این این گروپ کو بطور صدر جوائن کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے میڈیا کے حوالے سے جمعہ کے روز بہت بڑی خبر سامنے آئی۔ معروف اور سینئر صحافی حامد میر نے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

حامد میر 17 برس تک جیو اور جنگ گروپ سے وابستہ رہے ہیں۔ تاہم اب سینئر صحافی حامد میر نے جی این این گروپ کو بطور صدر جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔ تاہم حامد میر نے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔ حامد میر کے اس ممکنہ فیصلے کو جنگ گروپ کیلئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی کئی مرتبہ حامد میر کے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہنے کی خبریں سامنے آتی رہ تھیں۔ تاہم اب حامد میر نے 17 سالہ رفاقت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ کر جی این این گروپ کو جوائن کر لیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ جی این این گروپ پاکستان کے میڈیا میں ایک نئی شمولیت ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حامد میر کے علاوہ جیو اور جنگ گروپ کے دیگر کئی صحافیوں نے بھی ادارے کو خیرباد کہہ دیا۔

خیرباد کہنے والے صحافیوں میں سے کچھ نے جی این این گروپ اور کچھ نے دیگر میڈیا گروپس جوائن کر لیے ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستانی میڈیا کے حوالے سے رواں برس کی سب سے بڑی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔

Zubair Chattha sb announcing the induction of @HamidMirPAK as President #GNN #HamidMirJoinsGNN pic.twitter.com/UpS82Np6r3— Salman Hassan (@salmanhassan77) August 10, 2018