حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز


نواز شریف اور کیپٹین صفدر کے بعد اب جیل میں قید حنیف عباسی بھی علیل ہو گئے. راولپنڈی اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی کی طبعیت ایک دم سے خراب ہو گئی. انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا. وہاں ڈاکٹرز کی رائے کے مطابق طبعیت کی ناسازی پولن الرجی کے باعث ہوئی اور غلے میں موجود ٹانسلز کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے.

یاد رہے کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزاء کاٹ رہے ہیں.