پاکستان پریڈ ڈے پر گلوکار عاطف اسلم کی پاکستان خلاف شرمناک حرکت۔ ابرار الحق سمیت کئیں گلوکاروں کی شدید مذمت


معروف گلوکار عاطف اسلم کو بھارتی گانا، گانا مہنگا پڑ گیا. پاکستانی محب وطن شرکاء ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو چلے گئے.

تفصیل کے مطابق نیو یارک میں جشن آزادی پریڈ منعقد کی گئی. اس موقع پر عاطف اسلم کو شرکاء نے پاکستانی ملی نغمے سنانے کی فرمائش کی. جسکو عاطف اسلم نے پورا نہ کیا. اسکے برعکس بھارتی سپانسرز کے کہنے پر بھارتی گانے گاتے رہے. اسکے علاوہ جب ایک پاکستانی مداح نے عاطف اسلم کو پاکستانی پرچم تھامنے کی کوشش کی، تو عاطف اسلم نے پرچم تھامنے سے بھی انکار کر دیا. لہٰذا مزید بدمزگی اس وقت پیدا ہوئی جب پروگرام میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے اس توہین آمیز سلوک پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور عاطف اسلم کے کنسرٹ کا بائیکاٹ کر دیا. یاد رہے کے عاطف کو پاکستان ڈے پریڈ میں شامل ہونے کا 80,000 ہزار ڈالر کا معاوضہ دیا گیا تھا جو آج تک کسی آرٹسٹ کو نہیں دیا گیا.

اس بارے میں بات کرتے هوئے گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ عاطف کا پریڈ میں بھارتی گیت گانا مناسب نہیں ہے. اگر مجھ سے کوئی پاکستان پریڈ میں بھارتی گانے کی فرمائش کرتا تو میں کبھی یہ فرمائش قبول نہ کرتا. مجھے سب سے پہلے اپنے وطن سے محبت ہے.

عاطف کی یہ احمق حرکت کے بعد گلوکار ابرار الحق بھی میدان میں آئیں. انکا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کو بھارتی گانا ہر گز نہیں گانا چاہیے تھا. میری سب سے گزارش ہے کہ آرٹسٹ کی غلطی کو درگزر کریں. عاطف اسلم کو بھی چاہیے کہ آئندہ اس چیز کا خیال رکھیں.

آرٹسٹ ندیم جعفری نے بھی اس موضوع پر اپنا رد عمل دیا. انکا کہنا تھا کہ میں بھی اس بات کی مذمت کرتا ہوں کہ آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا (تیرا ہونے لگا ہوں) نہیں گانا چاہیے تھا. یاد رہے عاطف اسلم نے اپنے 90 فیصد گانے بھارت میں ہی ریلیز کیے ہیں.