چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی


چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی کی بڑی خبر آگئی. سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ن لیگ میں دوبارہ شمولیت کرنے کے ضمن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے ڈان نیوز سے تفصیلی بات کرتے هوئے بتایا کہ راولپنڈی کی قیادت اور پارٹی کے تمام کارکنان مسلم لیگ ن کو پھر سے متحد دیکھنا چاہتے ہیں. کیونکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث مسلم لیگ ن کو راولپنڈی میں بدترین شکست ہوئی. لیکن اگر چوہدری نثار کو آزاد حیثیت سے حاصل ہونے والے ووٹوں اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ملنے والے ووٹوں کو اکٹھا کیا جائے تو 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اس حلقے میں شکست نہیں ہونی تھی. اسی لیے ملسم لیگ ن کے کارکنان کی اکثریت چوہدری نثار اور پارٹی کے درمیان اختلافات کا خاتمہ چاہتے ہیں اور چوہدری نثار کو دوبارہ پارٹی کا حصّہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ چوہدری نثار کی رہنمائی میں ماضی میں پارٹی کو مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد ملتی تھی.

مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان کا کہنا تھا کہ اندر کے اختلافات کے باعث پارٹی نے اتخابات سے قبل کوئی خاص مہم نہیں چلائی اور نہ ہی کوئی منصوبہ بندی کی گئی جسکی وجہ سے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو کئیں نشستوں سے ہاتھ دھونے پڑے. انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس سے قبل چوہدری نثار نے ہی ماضی میں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی تھی اور انکی حکمت عملی کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کو راولپنڈی میں کافی نشستیں ملیں تھیں. اسی لیے سب کارکنان پارٹی کے سربراہ نواز شریف اور چوہدری نثار کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کو پلان کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں سب متحد ہو کر پچیدہ حالات کا مقابلہ کر سکیں.