جمائمہ نے پیپلز پارٹی کی غنویٰ بھٹو کا منہ دوسری طرف لگا دیا


غنویٰ بھٹو آپکو شرم آنی چاہیے، جمائمہ کا ٹویٹ. پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ اور انکے بچوں کے بارے میں سماجی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ عمران خان کی سابقہ بیوی اور بچوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے.

یہاں میں آپکو یہ بھی بتاتا چلوں کہ عمران خان کے سارے حریف اسی قسم کی باتیں کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں. غنویٰ بھٹو کے ٹویٹ کے بعد عمران خان کے مخالفوں کو ان پر کیچڑ اچھالنے کا اور موقع مل گیا.

لیکن جمائمہ کے جوابی ٹویٹ نے سب کے منہ بند کر دیے. جمائمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا جس تصویر کا حوالہ غنویٰ بھٹو نے دیا ہے وہ میکسیکو میں فیملی ہالی ڈے کے دوران لی گئی تھی، اسرائیل میں نہیں. اور ہم سب نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس ہر گز نہیں ہے. جمائمہ نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ مجھے غنویٰ بھٹو کی اس ٹویٹ پر ہنسی آرہی ہے. یہ خاتون بلکل غلط بات کر رہیں ہیں جس پر انھیں شرم کرنی چاہیے.