کسی مائی کے لال میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ آکر مجھے گرفتار کرے


کسی مائی کے لال میں اتنی ہمت نہیں کہ آصف علی زرداری جیسے بڑے آدمی کو گرفتار کرے. نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے هوئے معروف صحافی حامد میر نے بتایا کہ جب بھی آصف علی زرداری صاحب سے انکی گرفتاری کا ذکر کرو تو کہتے ہیں کہ اگر کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو آئے مجھے گرفتار کرے اور مجھے اڈیالہ جیل بھیجے.

نواز شریف پر طنز مارتے هوئے زرداری نے کہا کہ میں بھی بڑھاپے کو پہنچ چکا ہوں اور بیمار رہتا ہوں لیکن ابھی اتنی ہمت ہے کہ اگر کسی نے مجھے جیل بھیجا بھی تو کبھی کسی کو یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے پمز ہسپتال بھیجو.

حامد میر نے مزید بتایا کہ اپوزیشن لیڈر ہو یا پھر وزیر اعظم ہو، آصف علی زرداری صرف و صرف بلاول بھٹو زرداری کو ہی بنانا چاہتے ہیں.

حامد میر نے کہا کہ جب آصف علی زرداری نے اس سے پہلے نیب کو للکارا تھا اور نیب نے ان کے خلاف ایکشن لے لیا تھا ، تب نواز شریف کی حکومت تھی۔ اور ان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو کہا تھا کہ ان کے کہنے پر سب کچھ ہو رہا ہے۔