محرم الحرام 1439 ہجری کا چاند 21 ستمبر 2017 کو نظر آ گیا ۔یکم محرم 22 ستمبر کو ہو گا


لاہور(نیوز ڈیسک) محرم الحرام 1439 ہجری کا چاند 21 ستمبر 2017 کو نظر آ گیا ۔یکم محرم 22 ستمبر کو ہو گا ۔ یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 20 ستمبر 2017 کو 10:30 پر ہو گئی ہے ۔ چاند نظر آ نے کے ساتھ ہی نئے اسلامی سال 1439 ہجری کا آغاز ہو گیا ہے ۔ پاکستان میں محرم الحرام
1439ہجری کا چاند نظر آگیا ، جس کے بعد یکم محرم 22ستمبر بروز جمعہ اور یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس نماز عصر کے بعد میٹ کمپلیکس، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات 21 ستمبر کو) نماز عصر کے بعد میٹ کمپلیکس، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔