چکدرہ میں فائرنگ،سابق ایم پی اے سمیت 3افراد جاں بحق

لوئر دیر:لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں فائرنگ سے سابق ایم پی اے ہاشم خان سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر دیر کے نواحی علاقے چکدرہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے ہاشم خان اور انکے دو ساتھی جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب وہ گاڑی میں موجود تھے۔لاشوں کو ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔