ہر جگہ مریم نواز کے ساتھ رہنے والی یہ لڑکی کون نکلی؟جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے ؟


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مریم نواز نے حلقہ این اے 120میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر انہوں نے گزشتہ روز داتا دربار پر حاضری بھی دی۔ مریم نواز کے ساتھ ان دنوں موجود ایک لڑکی ان دنوں سوشل میڈیا پر توجہ کر مرکز بنتی جا رہی ہے اور سبھی ان سے متعلق جاننا چاہتے ہیں کہ مریم نواز کے ساتھ ان دنوں ہرجگہ موجود رہنے والی یہ لڑکی کون ہے؟اس لڑکی سے متعلق راز سے پردہ اٹھاتے اب خبر یہ ہے کہ مریم نواز کے ساتھ
ساتھ ہر جگہ موجود یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی چھوٹی صاحبزادی ماہِ نور صفدر ہیں جو اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی نانی کی انتخابی مہم کے دوران قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران دیکھا گیا کہ وہ ہر جگہ اپنی والدہ مریم نوا زکیساتھ دیکھائی دے رہی ہیں ۔