”باہر نکل کر بولو ذرا۔۔۔؟“ نواز شریف کی ریلی میں شریک ایک شخص نے ایسا نعرہ لگا دیا کہ ویڈیو بنانے والے شخص نے


سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی لاہورایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ویسے تو نواز شریف کے حمایتی نہیں مگر ان کے کاروبار کی نوعیت ہی کچھ ایسی ہے کہ انہیں ریلی میں شریک ہونا پڑ رہا ہےاس کی ایک مثال گاڑیوں کے ڈرائیورز کی ہے اور ایک ایسے ہی شخص کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جو ناصرف ریلی میں شریک ہے بلکہ اس نے گاڑی کیساتھ نواز شریف کی تصویر والا پرچم بھی باندھ رکھا ہے.


یہ شخص ایک جگہ پہنچا تو کچھ لوگ موبائل سے ویڈیو بنا رہے تھے جنہیں دیکھتے ہی اس نے ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگادیا. یہ سننے پر ویڈیو بنانے والے افراد ہنس پڑے اور کہا کہ گاڑی سے باہر نکل کر یہ نعرہ لگاؤ. ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص بھی کافی گھاگ تھا جس نے جواب دیا کہ ”باہر نکل کر میں نے مار کھانی ہے کیا“ اور ایک بلند قہقہے کے ساتھ یہ ملاقات اور ویڈیو دونوں ہی ختم ہو جاتی ہیں.

 

//platform.twitter.com/widgets.js