پاکستان کے اہم ترین شہر میں زور دار دھماکہ ۔۔۔ پورے علاقے کی بجلی معطل


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے بند روڈ پر زور دار دھماکہ ہواہے جس کے باعث 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ریسکیو اداروں نے ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیاہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔ نجی ٹی وی سٹی 42کے مطابق ریسکیو اداروں کا کہناہے کہ آوٹ فال روڈ پر ہائی ٹینشن وائرز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث انتہائی خوفناک دھماکہ ہوا ،دھماکے کی آواز انتہائی زیادہ تھی جو کہ دور دور تک سنی گئی

جس کے باعث شہریوں میں ایک دم خوف و ہراس پھیل گیا تاہم اردگرد موجود پولیس اہلکاروں نے پوزیشنین سنبھالتے ہوئے سیکیورٹی سخت کر دی ،پولیس اور ریسکیو ادارو ں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز شروع کر دیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے میں داخلہ بھی بند کر دیا گیاہے۔بجلی کی تاروں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث کئی گھر بھی متاثر ہوئے جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔علاقے میں بجلی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے ۔

—-ویڈیو دیکھیں—-