جمشید دستی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں عائشہ گلالئی کے


جمشید دستی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں عائشہ گلالئی کے الزامات کی سخت مذمت کرتا ہوں، عائشہ گلالئی نے خواتین کی توہین کی مرتکب ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے پیچھے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام ہیں، جمشید دستی نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی کو قندیل بلوچ کی طرح کام لینےکے بعد راستے سے ہٹایا جا سکتا ہے،
عائشہ گلالئی کو قتل کروا کر اس کا الزام عمران خان پر لگایا جا سکتاہے۔ انہوں نے عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کو قابل تحسین قرار دیا، مزید کہا کہ لٹیروں کی نئی کابینہ بن گئی ہے، انہوں نے دانیال عزیز کے بارے میں کہا کہ وہ پرانی تنخواہ پر ہی کام کرے گا اسے نوازشریف کی نوکری کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا انجام قندیل بلوچ جیسا نہ ہو۔

You cannot copy content of this page