گزشتہ روز ملاقات کےدوران میرے سامنے عمران خان نے عائشہ گلالئی کو شکایات موصول ہونے پر جھاڑ پلائی، شاید یہی وجہ بنی ان کی بغاوت کی: کامران شاہد


کامران شاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملاقات کےدوران میرے سامنے عمران خان نے عائشہ گلالئی کو شکایات موصول ہونے پر جھاڑ پلائی۔ تفصیلات کےمطابق معروف صحافی اور اینکر کامران شاہد کی جانب سے عائشہ گلالئی کےالزامات پر ردعمل دیا گیا ہے۔ کامران شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز جب عائشہ گلالئی نے عمران خان سے ملاقات کی تھی تو اس وقت وہ بھی وہاں موجود تھے۔
ان کےسامنے عمران خان نے عائشہ گلالئی کو جھاڑ پلا دی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل لوگوں کی جانب سے عائشہ گلالئی سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ اسی باعث عائشہ گلالئی کو جھاڑ پلاتے ہوئے انہیں تلقین کی گئی کہ لوگوں کی شکایات کو دور کیا جائے۔ کامران شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جھاڑ پلانا ہی عاشہ گلالئی کی بغاوت کی اصل وجہ بنی۔