پانامہ کیس کا فیصلہ ; پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد ( 28 جولائی 2017ء): سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے ۔ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے اور نواز شریف کی نا اہلی پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے وزیر اعظم کی نا اہلی پر مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کے روز یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے مطابق اتوار کو یوم تشکر منانے کے ساتھ ساتھ ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور ممکنہ طور پرپارٹی چئیرمین عمران خان بڑے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ دوسری جانب دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی پانامہ کیس کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ۔

You cannot copy content of this page