بھارت میں تعینات پاکستانی سفیرعبدالباسط کی ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور

Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif signing the condolence book placed at the Embassy of the Republic of Uzbekistan in Islamabad on September 5, 2016 in memory of late Islam Karimov, President of Uzbekistan.

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے سینئر ترین سفارتکار عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواست منظور کرلی ۔ وہ یکم اگست کو ریٹائر ہوجائینگے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط ملک کے سینئر ترین سفارتکار ہیں جو بھارت میں ہائی کمشنر کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم انہوں نے

اپنے سے جونیئر افسر تہمینہ جنجوعہ کی بحیثیت سیکرٹری خارجہ تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اسی کو جواز بنا کر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا جس کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو درخواست دی گئی جو وزیراعظم کی جانب سے منظور کرلی گئی جس کے تحت وہ یکم اگست سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے خیال رہے کہ بھارت میں تعینات عبدالباسط کو آئندہ سال 2018ء کے چوتھے ماہ یعنی اپریل میں ریٹائر ہونا تھاذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں کئی سینئر و قابل سفارتکاروں اور افسران کو نظر انداز کر کے جونیئر افسر تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی کے معاملے پر سینیئر ترین سفارت کار عبد الباسط نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی پر عبد الباسط خان، غالب اقبال اور ابرار حسین سمیت کئی سینیئر سفارتکاروں کو تحفظات تھے۔فارن سروس پاکستان کے سینیئر ترین افسر عبدالباسط اس وقت بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ عبدالباسط یکم اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے حالانکہ انہیں اپریل 2018 میں ریٹائر ہونا تھا۔ترکی میں تعینات پاکستانی سفارتکار سہیل محمود نئی دہلی میں عبدالباسط کی جگہ پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ عبد الباسط نے بطور سفارت کار واپسی کے بعد جونیئر افسر کی سربراہی میں کام کرنے سے معذرت کر لی تھی، تاہم اب انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی عبد الباسط کی حق تلفی کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری کو سیکریٹری خارجہ امور تعینات کیا گیا تھا، جبکہ مبینہ طور پر عبد الباسط خان کو آئندہ سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔بعد ازاں تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ تعینات کر دیا گیا جو کہ سینارٹی کے اعتبار سے عبدالباسط سے کافی جونئیر ہیں۔

Pakistan High Commisioner Abdul Basit (2L) leaves after addressing a press conference at the Foreign Correspondent’s Club in New Delhi on August 20, 2014. Pakistan High Commisioner Abdul Basit, who met with Kashmiri separatist leaders on August 19, 2014 in defiance of India’s protest and calling off of secretary-level talks, defended his meet, stating that Kashmiris are “legitimate stakeholders”, and that Kashmir is a “bilateral” issue. AFP PHOTO/Prakash SINGH
تہمینہ جنجوعہ کو رواں سال فروری میں وزیر اعظم نواز شریف نے سیکریٹری خارجہ مقرر کیا تھا۔اس سے قبل وہ جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔