چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی گرفتاری، ضمانت مسترد ہونے پرایف آئی اے نے گرفتار کر لیا


چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی گرفتاری، ضمانت مسترد ہونے پرایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
اُردو آفیشل۔ ایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کوگرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سپیشل جج سینٹرل کی عدالت سےدرخواست ضمانت منسوخ ہونے پرایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کوگرفتار کر کے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا جہاں سے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
ظفر حجازی کے خلا ف سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ریکارڈ میں جعلی سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے راہ داری ضمانت حاصل کی تھی اور آج سپیشل جج سینٹرل کی عدالت مین ضمانت کنفرم کرانے کیلئے حاضر ہوئے تھے مگر جج نے آج انکی ضمانت مسترد کر دی جس پر ایف آئی اے نے انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔
ظفر حجازی کے خلاف انکے اپنے ہی محکمے کے تین ڈائریکٹرز نے بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ظفر حجازی نے دباﺅ ڈال کر ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرانے کی کوشش کی ۔