تربوز کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد ایک بار یہ ضرور پڑھ لیں


تربوز گرمیوں میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا پھل جو صحت کے لیے انتہائی صحت بخش ہوتا ہے گرمی میں اس کا استعمال نہایت مفید ہوتا ہے اور اس کے سارے فوائد ہیں کہ جو ہمارے جسم کو حاصل ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسکی کچھ مضر صحت اثرات بھی ہیں جی ہاں سے بہت سارے پھل ہوتے ہیں کہ جن کی زیادہ استعمال کی وجہ سے آپ کے جسم کو فائدہ ہونے کی وجہ نقصان بھی ہو سکتا ہے اور ایسا ہی تربوز کے ساتھ بھی ہے

قلبی نظام

یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ پوٹاشیم کی ایک بھاری مقدار تربوز میں پائی جاتی ہے اگر کسی بھی پھل کے اندر پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہو تو یہ ہمارے قلب کے نظام کو متاثر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ پوٹاشیم تربوز میں بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے دل کا دورہ بے ربط دھڑکن اور مدہم نبض کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے

شوگر

ماہرین صحت کے مطابق تربوز میں قدرتی طور پر شوگر پایا جاتا ہے اس لئے شوگر کے مریضوں کو تربوز کے استعمال میں انتہائی احتیاط کرنی چاہیے ذیابیطیس کے مریضوں کو چاہیے کہ شوگر کی سطح کو معتدل رکھنے کے لئے تربوز کا کم سے کم استعمال کریں

بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشر میں تربوز کے استعمال کے لیے اکثر ماہرین مشورہ دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن اگر استعمال کیا جائے تو اس کی وجہ سے بلڈ پریشر کم بھی ہو سکتا ہے اگر آپ لوگ بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو تربوز کا استعمال کم سے کم کیا کریں

الرجی

تربوز کے اندر پانی بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اور اس کے ساتھ مٹھاس بھی اس میں موجود ہوتی ہے اس لیے ماہرین صحت کے مطابق تربوز کے زیادہ استعمال سے چہرے پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس کی وجہ سے ریش اور چہرے پر سوجن وغیرہ پیدا ہوسکتی ہے