معدے اور گیس کی تکلیف سے نجات


جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو یہی غذا ہمارے معدے میں پہنچ کر ہضم ہو جاتا ہے اور مادہ اسے مختلف طرح کی چیزوں میں تبدیل کرکے جسم کے مختلف اعضا کی طرف منتقل کردیتا ہے اس غذا کو توڑنے اور ہضم کرنے کے لئے معدے میں تیزاب موجود ہوتا ہے جب خوراک بھاری ہو یا پھر معدہ ٹھیک سے کام نہ کررہا ہو تو خوراک کو ہضم کرنے کے لئے معدے میں تیزاب کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے کھانا ہضم تو ہو جاتا ہے لیکن انسان کو سینے کی جلن معدے کی تیزابیت کا سامنا ہوتا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق ذہنی تناؤ بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بازاری کھانے اور خاص کر تلے ہوئے کھانے اور بہت زیادہ سرخ گوشت کا استعمال معدے کی تیزابیت کا سبب بنتا ہے بظاہر معمولی نظر آنے والی بیماری انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے

اس سے بچنے کے لئے سب سے پہلے تو ذہنی دباؤ کو ختم کرنا ورزش کرنا شراب اور سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایسی غذاؤں کو ترک کرنا ہے کہ جو مرغن غذائیں کہلاتی ہے یا پھر ایسی غذائیں جو بہت زیادہ تلی ہوئی ہوتی ہے اور انہیں بہت دیر تک پکایا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ ایک گلاس پانی میں آدھا چھوٹا چمچ کھانے کا سوڈا ملا کر پی لے تو فوری طور پر تیزابیت کم ہو جائے گی اور سینے کی جلن ختم ہو جائے گی اس کے علاوہ اور بھی کافی سارے ٹوٹکے ہیں جن کے ذریعے آپ فوری طور پر اس بیماری کا سدباب کر سکتے ہیں تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے