گھریلو خواتین یہ ضرور جان لیں پھر نہ کہنا کہ خبر نہیں ہوئی


باورچی خانہ میں موجود صافی جسے خواتین مختلف کاموں میں استعمال کرتی ہے اس کے بارے میں تحقیق کرتے ہوئے سائنس دانوں کے سامنے یہ بات آئی کہ فوڈ پوائزنگ میں اس کا سب سے زیادہ عمل دخل ہے ۔،
یہ تحقیق موریشس میں سائنس دانوں نے کی ۔ انہوں نے ملک بھر سے 100 بہترین باورچی خانوں کو چنا اور ان کے باورچی خانے میں استعمال ہونے والے صافی کا جائزہ لیا ، اس میں برتن صاف کرنے والی صافی، ہاتھوں کو خشک رکھنے کے لئے استعمال ہونے والی صآفی ایسے ہی دوسری قسم کی صافیوں کا جائزہ لیا ۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ ای کولی نامی بیکٹیریا نا میں کافی مقدار میں موجود تھا ۔یہ ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو کہ جانوروں کے آنتوں میں پایا جاتا ہے اور ا سکی وجہ سے انسان کو فوڈ پوائزنگ ہوتی ہے ۔ جتنے تولیے یا صافیاں یکجا کیے گئے تھے ان میں سے 49 فیصد میں بیکٹیریا پیدا ہوا اور ان میں بڑے خاندان کے حساب سے اضافہ دیکھا گیا یعنی جتنے ہاتھ اتنے زیادہ بیکٹیریا کی موجودگی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ہر کام کے لئے الگ سے کپڑے یا صافی کا استعمال کرنا چاہئے خاص کر ہاتھوں کو خشک کرنے کے لئے جس کپڑے کا استعمال کیا جائے وہ بالکل صاف ستھرا ہو تا کہ کسی قسم کے جراثیم کی موجودگی کا امکان باقی نہ رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور گھروں میں ایک ہی قسم کی ٹاکی یا صافی کا استعمال مختلف کاموں میں ہوتا ہے جس سے خطرناک جراثیم پھیلتے ہیں اور بہت سی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔