کافی کے یہ استعمال جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


کافی کو مختلف ملکوں میں مشروب کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ کوئی اسے دودھ کے ساتھ اور کوئی بغیر دودھ کے اور کوئی اس کا استعمال گرم اور کوئی ٹھنڈا کرتا ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے علاقہ بھی کافی کے بہت سارے استعمالات  ہے ۔ جن کو جان کر آپ بھی ضرور ایک دفعہ کرنے کی کوشش کرے گے

ہاتھوں کی صفائی

کافی کی خوشبو مسحور کن ہوتی ہے ۔ اس کو آپ ہاتھوں کی صفائی کے لئے لوشن کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں اس کے استعمال سے پیاز اور لہسن کی ناگوار بو کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔

فیس ماسک

اگر کافی کو فیس ماسک کے طور پر استعمال کیا جائے تو اس سے چہرے کے مردہ خلیات کو ختم کرنا نہایت آسان ہوجاتا ہے۔ اس کو بنانے کے لئے کافی میں ایک ایک چمچ بیکنگ سوڈا ملا دین ۔ اور اس کے ساتھ دوسری چیزیں ملائیں ۔ اور پھر ماسکے طور پر استعمال کریں ۔ اس کا کامل دیکھ کر حیران رہ جائے گے ۔

فریج کو تروتازہ رکھنے کے لئے

Smiling woman taking a fresh lemon out of the fridge, healthy food concept

کافی کی وجہ سے ناخوشگورا بوکو ختم کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے ۔ اس کاآسان طریقہ یہ ہے کہ ایک کپ میں کافی رکھے اور اسے فریج میں رکھ دیں ۔ فریج سے بو ختم ہوجائے گی

بالوں کاعلاج

کیفین ایک ایسا مادہ ہے جس کی وجہ سے بالوں کا گرنا بالکل بند ہو جاتا ہے اور بالوں کی نشونما میں تیزی آتی ہے ۔ اور اس سے بال صحت مند بھی ہوتے ہیں  یہ تو آپ جانتے ہیں کہ کافی  میں کیفین بھاری مقدار میں موجود ہوتی ہے اس لئے اس سے بالوں کو ضرور دھوئیں ۔ کافی ابال لیں اور اس کا پانی اپنے بالوں میں ایسے لگائے کہ تمام بالوں میں لگ جائے 20 منٹ بعد بالوں کو دھو لیں ۔ نتیجہ آپ کو حیران کر دے گا

باغبانی میں استعمال

کافی میں موجود   نائٹروجن آپ کے باغیچے کی مٹی کے لئے نہایت مفید ہو سکتا ہے ۔ لیکن یاد رکھے مٹی میں اس کو زیادہ نہ ڈالیں ۔ اس سے آپ کے باغ میں موجود مٹی زیادہ زرخیز ہو جائے گی ۔ اس کو چھوٹے پودوں کی جڑوں میں بطور کھاد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

بطور فرنیچر پالش

کافی کو آپ اپنے فرنیچر کی صفائی اور چمک کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے لئے کافی کا کسی کپڑے کی مدد سے فرنیچر کے اوپر اپلائی کریں ۔

پکانے کے لئے ۔

کافی صرف پینے کے لئےنہیں بلکہ کھانے کے لئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے آپ اس کے کیک اور دوسری بیکری کی مصنوعات کے اوپر ڈال سکتے ہیں  بلکہ اس کے کیک بھی بنا سکتے ہیں