دماغ کمپیوٹر جیسا تیز کرنے کے لیے آسان ترین فارمولہ


آج کل ہر کوئی اس فکر میں مبتلا ہے کہ میں اچھا دکھنے لگوں، میرا خدوخال اچھا ہو جائے، میں سمارٹ ہو جاؤں، میرے سر کے بال گھنے ہو جائیں، میری رنگت اچھی ہو جائے، میں لباس اچھا پہن لوں، وغیرہ وغیرہ. لیکن دماغی صحت (Mental Health) کا کیا؟ نہ کوئی اس بارے میں محنت کرتا ہے اور نہ کوئی اس بارے میں سوچتا ہے کہ صحت مند دماغ کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

جس طرح ہم متوازن غذاء کھا کر اپنے آپ کو صحت مند بنا سکتے ہیں، اسی طرح ہم اپنی روز مرہ زندگی میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کر کے اپنے دماغ کو تیز بنا سکتے ہیں.

1). پڑھنا

مختلف عنوانوں پر کتابیں پڑھنے سے ذہن کو تقویت ملتی ہے. نئے نئے الفاظ سیکھنے کو ملتے ہیں. تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مختلف کتابیں پڑھنے سے دماغ تیز ہوتا ہے.

2). سبز چائے

سبز چائے (گرین ٹی) پینے سے انسان کے جسم کے اندر جو حدت پیدا ہوتی ہے، اس کی وجہ سے دماغ کے حصوں کے درمیان تعلق بڑھ جاتا ہے اور دماغ زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے.

3). نئی زبان سیکھنا

اپنی مادری زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان کو جاننے سے بھی دماغ تیز ہوتا ہے. تحقیق کے مطابق کوئی بھی زبان سیکھنے سے دماغ میں موجود (hippcampus) کا سائز بڑھ جاتا ہے. (hippcampus) ذہن کا وہ اہم حصہ جہاں یاداشت بنتی اور مخفوظ ہوتی ہیں.

4). زیادہ پانی پینا

روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی بھی دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہے. تحقیق کے مطابق انسان کے دماغ کا 80 فیصد حصہ پانی سے بنا ہے. اس لیے ہمیں پانی وافر مقدار میں پینا چاہیے.

5). سبزی اور پھل

سبزیوں اور پھلوں کا صحیح چناؤ بھی ہماری ذہنی صحت کے لیے بہت ضروری ہے. ہمیں چاہیے کہ اپنے روز مرہ خوراک میں کھیرا، گھیا قدو، ٹماٹر اور تربوز شامل کریں.

6). میل جول

روزانہ آپ ضرور کسی نہ کسی سے میل جول رکھیں. کیونکہ بات کرنے اور کسی نقطے پر بحث کرنے سے دماغ چوکنا رہتا ہے.

7). دماغی کھیلیں کھیلنا

دماغ کو تیز رکھنے کے لیے دماغی کھیلیں جیسے شطرنج، پزلز، سکرابل، اور دیگر گیمز جس سے دماغ کو زیادہ چیلنجز ملیں، ذہن کے لیے بہت مفید ہیں.

8). ورزش

روزانہ 30-40 منٹ ورزش در حقیقت دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہے. جیسے چہل قدمی، تیراکی، یوگا، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال وغیرہ. ان کھیلوں کی وجہ سے خون کا دورانیہ تیز ہوتا ہے، دماغ کو آکسیجن ملتی ہے، اور دماغ زیادہ بہتر کام کرنے کے قابل بن جاتا ہے.

9). نت نئی معلومات

اخبار پڑھنے سے، خبریں سننے سے، موسیقی سننے سے، نت نئی معلومات حاصل کرنے سے دماغ تیز چست رہتا ہے.

10). اچھی نیند

روزانہ مناسب نیند نہ صرف جسمانی تندرستی کے لیے ضروری ہے، بلکہ دماغی تندرستی کے لیے بھی بہت ضروری ہے. کم از کم 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند لینے سے دماغ ایک دم تر و تازہ ہوجاتا ہے. جسکی وجہ سے انسان ذہنی دباؤ، ٹینشن، اور ڈپریشن سے مخفوظ رہتا ہے.

11). مراقبہ

تحقیق سے پتا چلا ہے مراقبہ دماغی خلیوں کو آپس میں جوڑتا ہے. اور دماغ کو پرسکون کرتا ہے. جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے.