’پہلے میرا پورا جسم اس طرح کے دانوں سے بھرا ہوتا تھا لیکن پھر یہ ایک چیز استعمال کرنا شروع کردی تو دنوں میں ہی جلد بے داغ ہوگئی‘


یہ امریکی لڑکی کیلی کشنر ہے، جس کا چہرہ آپ چند ماہ قبل دیکھتے تو حیران رہ جاتے۔ ان کے گال گہرے سرخ رنگ کی چھائیوں اور دانوں سے پوری طرح ڈھک گئے تھے، لیکن آج ان کے خوبصورت اور تروتازہ گالوں کو آپ دیکھیں گے تو دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔ کیلی نے یہ کرشمہ کیسے کیا، ویب سائٹ انسٹاگرام پر خود ہی انہوں نے تفصیلات بیان کی ہیں۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ کیلی کا کہنا ہے کہ ”مجھے جلد پر دانے نکلنے کا تھوڑا بہت مسئلہ تو ہمیشہ سے رہا تھا لیکن چند ماہ قبل یہ مسئلہ بہت شدت اختیار کرگیا۔ میرے گالوں پر اس قدر دانے نکل آئے اور چھائیاں بن گئیں کہ میں کسی کو اپنا منہ دکھانے سے گھبراتی تھی۔ میں نے ہر طرح کا تیل، کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کئے لیکن کسی چیز سے کچھ فرق نہ پڑا۔ میری خوش قسمتی تھی کہ بالآخر میں ریاست اوہائیو کے ایک ماہر جلد کے پاس گئی۔ انہوں نے مجھے چھ ماہ کیلئے اکیو ٹین (ACCUTANE) نامی گولی استعمال کروائی۔ اسے ’آئسوٹریٹی نوئن‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ وٹامن اے کی ایک قسم ہے۔ یہ جلد کے گلینڈز پر اثر انداز ہوتی ہے اور چکناہٹ کے اخراج کو کنٹرول کرتی ہے۔ میرے لئے تو یہ گولی جادو ثابت ہوئی ہے۔ بس اس کے کچھ سائیڈ ایفیکٹ تھے۔ اس کی وجہ سے میری جلد بہت خشک محسوس ہوتی تھی اور سارے جسم میں درد بھی محسوس ہوتا تھا۔ اس کے استعمال نے مجھے کافی سست بھی کردیا تھا لیکن میں خوش ہو کہ اس نے میرے چہرے کو بالکل صاف کردیا۔“

کیلی نے اپنے چہرے کے دانوں اور چھائیوں کی تصاویر بھی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جبکہ دوا کے استعمال کے بعد آنے والی تبدیلی کو دکھانے کیلئے تازہ ترین تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کی اس پوسٹ کو ہزاروں بار لائیک کیا جاچکا ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد بھی 55ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اکیوٹین،جس کا میڈیکل نام ’آئسو ٹریٹی نوئن‘ ہے، کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معمولی مسائل کی صورت میں اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ صرف شدید جلدی مسائل کی صورت میں استعمال کرنے کے لئے تیار کی جاتی ہے۔