گدھے کی باتیں ہوئیں پرانی اب سبزیاں بھی محفوظ نہ رہیں سبزیاں اور پھل کھانے والے ہوشیار ہوجائیں،پاکستانیوں کو کونسی زہریلی سبزیاں اور پھل کھلائے جارہے ہیں؟حیران کن انکشاف نے کھلبلی مچا دی


ولڈ سٹورز میں مصالہ لگے پھل اور سبزیاں مضر صحت ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی ۔مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی

تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ماہرین صحت نے کولڈ سٹورز میں مصالہ لگے پھل اور سبزیاں مضر صحت قرار دے دئیے ہیں۔متنان کےاستعمال سے شہری جگر پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا،پھلوں کو پکانے کے لیے اسٹیلین گیس استعمال ہوتی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

چند سال قبل پھلوں اورسبزیوں کو پکانے کے لیے تہہ خانوں کا استعمال ہوتا تھا جو مضر صحت نہ تھا۔لیکن اب کوئلے کا استعمال ہوتا ہے جس سے متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں۔دریں اثنا سپیشل سیکرٹری ایگری کلچرل مارکیٹنگ پنجاب صلوت سعید نے کہاکہ بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اورپیاز خریدے گئے ،

قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کی ہے اور پنجاب میں ملک کے دوسرے صوبوں سے ٹماٹر اورپیاز منگوارہے ہیں تاکہ پاکستان کے کسان کو فائدہ ہو۔ 2014 میں جولائی سے نومبر تک بھارت سے 11ارب 36کروڑ روپے کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے

، سال 2015میں 9 ارب 58کروڑ 32لاکھ روپے کی زرعی اجناس بھارت سے منگوائی گئیں جبکہ 2016میں 7ارب 91کروڑ 65لاکھ روپے کے پیاز اور ٹماٹر منگوائے گئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی کمی دور کرنے کیلئے بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر منگوارہے ہیں ،نومبر میں سندھ سے بھی ٹماٹر منگوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانی کی لہرپید اکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں جبکہ ہر سطح پر ہماری ٹیمیں متحرک ہیں ۔