گردوں میں پتھری کی وہ علامات جنہیں لوگ عام طور پر نظر انداز کرکے بڑا نقصان کروالیتے ہیں


گردوں میں پتھری کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں لیکن ہم ا ن پرکوئی توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے نقصان ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتاہے،آئیے آپ کو گردے میں پتھری کی علامات سے آگاہ کرتے ہیں.
کمر میں گردوں کے پاس درد
اگرآپ کے کمر کی کسی ایسے حصے پردرد ہوتی ہے تو اس بات پر خصوصی توجہ دیں.

اگر یہ کمر کی درد ہے تو اس کی شدت میں نہ کمی ہوگی اور نہ زیادتی لیکن اگریہ گردے کی درد ہے تو یہ ایک دم شدید اور ایک دم کم ہوگی.غسل خانے جانے سے پہلے اکثر یہ درد ہوتا ہے اور اس کا دورانیہ 5سے15منٹ تک ہوتاہے.اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ درد نیچے تک جاتا ہے لیکن دونوں صورتوں میں آپ کو معالج کے پاس جلد از جلد جانا چاہیے.پیشاب میں بدبو
کبھی پیشاب میں کون بھی آجاتا ہے اور جب بھی پیشاب کریں تو اس کی بدبو بہت زیادہ ہوتی ہے.بعض اوقات پیشاب کا رنگ گلابی یا براﺅن بھی ہوجاتا ہے.

قے یا جی متلانا
چونکہ جسم سے فاسد مادے صحیح طریقے سے نکل نہیں رہے ہوتے لہذا جی متلانے لگتا ہے اور قے کی شکایت بھی ہوسکتی ہے.
بخار یاٹھنڈاجسم
اگر طبیعت زیادہ خراب ہوجائے تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جسم ٹھنڈا رہنے لگتا ہے یاپھر بخار ہونے لگتا ہے.
پانی کی کمی
جسم میں پانی کمی رہنے کی وجہ سے گردے کی پتھری مزید پیچیدہ ہوجاتی ہے لہذا کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کیا جائے تاکہ یہ پتھری پیشاب کے راستے نکل جائے اور زیادہ پانی کے استعمال سے درد میں کمی آئے گی.

لیموں اور سرکے کا استعمال

اگر گردوں میں پتھری بن جائے تولیموں اور سرکے کا استعمال بڑھا دیں.پانی پینے ہوئے اس میں لیموںکا رس یا ایک چمچ سیب کا سرکہ شامل کرکے استعمال کرنے سے کافی راحت ملے گی.
چائے اور کافی کا استعمال
آپ کو چاہیے کہ چائے اور کافی کے استعمال میں کمی کردیں.ان کی وجہ سے جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے لہذا ان سے اجتناب کیا جائے.