ویاگرا کی وجہ سے صرف مردانہ کمزوری ہی دور نہیں ہوتی بلکہ ۔ ۔ ۔ سائنسدانوں نے مردوں کو ایسی خوشخبری سنادی کہ جان کر ان کا دل باغ باغ ہوجائے گا


مخصوص کمزوری سے پریشان مردوں کی ایک بڑی تعداد ویاگرا جیسی ادویات کا سہارا لیتی ہے. سائنسدانوں نے ان مردوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ ادویات صرف کمزوری ہی دور نہیں کرتیں بلکہ سپرم کی طاقت بنا کر بانجھ پن کا مسئلہ حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں.

ویب سائٹ مینز ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق مردانہ کمزوری کی ادویات جنہیں فاسفوڈائی سٹیریز ٹائپ 5 (PDE5) انہیبیٹرز کہا جاتا ہے، جن میں ویاگرا، سیالس اور لویٹرا جیسی ا دویات شامل ہیں، سپرم کی کمزوریوں کو دور کرکے ان کی کوالٹی میں بہتری لاسکتی ہیں. چین میں کی گئی اس تحقیق کے دوران اس سے پہلے کی گئی 11 تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا.

1317مردوں کی جنسی صحت کے مطالعے پر مبنی ان تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا گیا کہ مردانہ کمزوری کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ان مردوں کو بھی فائدہ ہوا جو اس سے پہلے سپرم کی کمزوری کی وجہ سے بانجھ قرار دئیے جاچکے تھے.سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ مردانہ کمزوری کی ادویات سپرم موٹیلٹی (سپرم کی حرکت) اور سپرم مارفالوجی (سپرم کی شکل) میں موجود خامیوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں.

سپرم کی مجموعی کوالٹی میں بہتری کا براہ راست نتیجہ بانجھ پن کے مسئلے میں کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے. واضح رہے کہ مردانہ کمزوری کی ادویات کا یہ اضافی فائدہ صرف انہی مردوں میں دیکھا گیا جو سپرم کی کمزوری کے مسئلے سے دوچار تھے. جن افراد کے سپرم پہلے ہی اچھی حالت میں تھے ان کے لئے مردانہ کمزوری کی ادویات کا کوئی اضافی فائدہ دیکھنے میں نہیں آیا.