جگر کے جان لیوا امراض سے بچنے کیلئے نہایت مفید معلومات


بی بی سی پاک نیوز: جگر انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جو غذا کو ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کے ذخیرے اور زہریلے مواد کو نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن مختلف عادات یا وقت گزرنے کے ساتھ جگر کو مختلف امراض لاحق ہو سکتے ہے اور وائرسز جیسے ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اگر آپ اپنے جگر کو مختلف بیماریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو ان صحت مند عادات کو ضرور اپنالیں۔
پرسکون رہنا
اپنے تناؤ پر قابو انسان کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے، جب آپ تناؤ کے شکار ہوتے ہیں تو جسم میں ایک ہارمون اڈرینالین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جسے صاف کرنے کے لیے جگر کو بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔


مناسب نیند
روزانہ 7 گھنٹوں کی نیند کو یقینی بنائیں کیونکہ جگر کو اس آرام کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے جو اسے امراض سے بچاتی ہے۔

متحرک رہنا
اگر تو آپ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو جگر بڑھنے یا اس پر چڑھنے کے امراض کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ اس کے مقابلے میں جسمانی طور پر متحرک رہنا جیسے روزانہ کم از کم 10 ہزار قدم چلنا جگر کے امراض کا خطرہ 20 فیصد تک کم کردیتا ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال
پانی کی کمی جسم میں مختلف مسائل کا باعث بنتی ہے جن میں جگر کے افعال بھی شامل ہیں۔ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی کا استعمال جگر کی صفائی کے عمل کو بہتر بناتا ہے جو کہ اسے امراض سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

صحت بخش غذا
جنک فوڈ کا استعمال کم اور اومیگا تھری ایسڈز سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال جگر کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے، جنک فوڈ میں موجود چربی جگر پر جم جاتی ہے جو سوجن اور دیگر عوارض کا باعث بنتی ہے جبکہ جسم کے لیے مناسب چربی اس سوجن کے خلاف جدوجہد کرتی ہے۔


اجناس کا استعمال
چینی، سفید آٹے اور پراسیس فوڈ کا استعمال کم کریں اور سبزیوں، پھلوں اور اجناس کو ان کی جگہ ترجیح دیں جو موٹاپے ، ذیابیطس سمیت مختلف امراض سے تو تحفظ تو دیتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ جگر کو بھی صحت مند رہنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔